کراچی، پی ٹی آئی رہنما ء حلیم عادل شیخ نے حیدرچوک ریشم گلی لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں جاکر 19ستمبر حیدرآباد جلسے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے

بدھ 13 ستمبر 2017 22:44

کراچی، پی ٹی آئی رہنما ء حلیم عادل شیخ نے حیدرچوک ریشم گلی لطیف آباد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد جلسے کے حوالے سے حیدرچوک ریشم گلی لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں جاکر شہریوں ، دکانداروں ، ٹھیلے سبزی والوں میں 19ستمبر حیدرآباد جلسے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں کوجلسے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ صوبائی اور مقامی رہنماء بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کے ظلم کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے پیپلزپارٹی کو اب یقین ہوگیا ہے کہ سندھ میں بھی اب ان کے لیے کوئی جگہ نہیں ، کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر لاٹھی چارج اورواٹر کینن کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں جو حکومت اساتذہ کی عزت نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا رلیف دے گی سندھ حکومت نے اپنیدور حکومت میں سواء دوروں ، میٹنگز ، کمیٹیوں پر فنڈ خرچ کرنے کے کچھ نہیں کیا لوگوں نے سندھ پیپلزپارٹی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ٹھان لی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سندھ میں سب زیادہ کرپشن ہے اس لیے تبدیلی کی ضرورت سندھ کو ہے ہم لوگ کسی وڈیرے کی اوطاق پر نہیں جا رہے عام عوام کے پاس جاکر انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں چیئرمین عمران خان حیدرآباد کی عوام کی دعوت پر حیدرآباد آرہے ہیں ، جلسے میں عام آدمی جو اس نظام سے تنگ آچکا ہے شرکت کریں گے حیدرآباد کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا، بعد ازاں حلیم عادل شیخ نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے سیکیورٹی اور پارکنگ کے حوالے سے بریفنگ لی ۔

#

متعلقہ عنوان :