کابل میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک

دھماکا ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان نہیں پہنچا ْ سکیورٹی اہلکاروں نے جان پر کھیل کر حملہ آور کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکا ، حکام

بدھ 13 ستمبر 2017 22:50

کابل میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ، 3 افراد ہلاک
ْکابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) افغانستان کے دارالحکومت میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش بمبار نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان نہیں پہنچا۔افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر حملہ آور کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے روکا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق دھماکے کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔

افغانستان میں شپاگیزا کرکٹ لیگ کے میچز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ سابق پاکستانی آل راونڈر عبدالرزاق بھی کابل میں موجود ہیں۔انہوں نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کیا ہے اور وہ ایک لاکھ امریکی ڈالرکی سیکیورٹی ضمانت پر لیگ میں شرکت کے لیے گزشتہ جمعرات کوکابل روانہ ہوئے تھے۔۔