پنجاب حکومت نے میٹرو بس سبسڈی میں 71 کروڑ روپے کا اضافہ کر د

بدھ 13 ستمبر 2017 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پنجاب حکومت نے میٹرو بس سبسڈی میں 71 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا۔صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں میٹرو بس سبسڈی سے متعلق تفصیلات جمع کرا دیں،تفصیلات کے مطابق میٹرو بس لاہور پر دی جانے والی سبسڈی میں 71 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ اب میٹروبس لاہور کی سبسڈی 2 ارب سے بڑھا کر 2 ارب 71 کروڑ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے سبسڈی میں 71 کروڑ کا اضافہ مسافروں کی روز بروز بڑھنے والی تعداد کے باعث کیا۔ تفصیلات میں بیان کیے گئے موقف کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹروبس سروس کے لئے کوئی بس نہیں خریدی۔ اس وقت میٹرو بس سروس کیلئے کل 64 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی لاہور میٹرو بس سروس کی مد میں 1 جولائی 2015 سے 30 جون 2016 تک 2ارب 71 کروڑ 99 لاکھ 38 ہزار40 روپے سبسڈی دی گئی ہے۔ سبسڈی حکومت پنجاب کی طرف سے مسافروں کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :