کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کا ہزار گنجی منڈی میں انٹری پارکنگ فیس لا گو کرنے کے فیصلے کی مذمت

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں ہزار گنجی منڈی میں انٹری پارکنگ فیس لا گو کرنے کی فیصلے کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ ہزار گنجی فروٹ وسبزی منڈی سے جو تا جر مال لوڈ کر تے ہیں وہ پہلے سے بھاری بھر فیسں ادا کر رہے ہیں پورے پاکستان کے فروٹ وسبزی منڈیوں میں انٹری پارکنگ فیس وصولی کا نام ونشان تک نہیں بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ای اینڈ ایم کی جانب سے انٹری پارکنگ فیس زمیندار دشمن عمل ہے جو پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ، طویل خشک سالی اور پانی کی گرتی ہوئی سطح سے گو نا گو مسائل کا شکار ہے ہے بیان میں کہا گیا کہ مارکیٹ کمیٹی اور ڈائریکٹر ای اینڈ ایم انٹری پارکنگ کے نام پر زاعت وزمیندار دشمن اقدامات سے گریز کریں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی زمینداروں اور فروٹ وسبزی منڈی کے تاجروں کیساتھ شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :