قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلا گولڈن ڈک

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 20:48

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلا گولڈن ڈک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلے گولڈن ڈک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شرمنا ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے ہیں۔ سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلے گولڈن ڈک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سرفراز احمد بنا کوئی رن بنائے ہی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب سرفراز احمد اپنے کیرئیر میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔