مری روڈ ٹریفک سرکل میں تعینات ٹریفک افسران /اہلکاروں کے فوری طور پر دیہی سرکل میں تبادلے کرنے کا حکم جاری

بدھ 13 ستمبر 2017 20:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخرسلطان نے مری روڈ ٹریفک سرکل میں عرصہ دراز سے تعینات اور متعدد بارتبادلہ کروانے والے ٹریفک افسران /اہلکاروںکو فوری طور پر دیہی سرکل میں تبادلے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی شاہد علی یوسف کو حکم دیا ہے کہ ایسے تمام سینئر و جونئیر ٹریفک اہلکاران کا فوری تبادلہ دیہی سرکل میں کریں جو کہ کافی عرصہ سے مری روڈ سرکل میں تعینات ہیں یا بار بار اپنا تبادلہ مری روڈ سرکل کرواتے ہیں۔

سی ٹی اوکو حکم دیا گیا ہے کہ وہ خود افسران و اہلکاران کا انٹرویو کریں اور اچھے ریکارڈ کے حامل اور اچھی شہرت رکھنے والے ٹریفک افسران و اہلکاران کو مری روڈ سرکل پرتعینات کریں تاکہ مری روڈ پر ٹریفک فلو کو بہتر کیا جاسکے اور عوام کیلئے آسانی پیدا ہوسکے۔ریجنل پولیس آفیسر نے مراسلہ میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر شاہد علی یوسف کو یہ کا م ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :