زرمبادلہ بڑھانے کابہترین ذریعہ سیاحت ہے،غلام علی

بدھ 13 ستمبر 2017 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماوسینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ زرمبادلہ بڑھانے کابہترین ذریعہ سیاحت ہے،دنیاکے کئی چھوٹے ممالک سیاحت کے شعبہ سے دوتہائی بجٹ حاصل کرتے ہیں ،خیبرپختونخوا کواللہ تعالیٰ نے قدرتی حسن اورقدرتی ذخائرسے مالامال کررکھاہے ضرورت ان سے فائدہ اٹھانے کی ہے،چترال،دیر،کمراٹ،سوات،سیاحت کیلئے بہترین مقامات ہیںاگرصوبائی اوروفاقی حکومت ان علاقوںکی سڑکوںکی پختگی اورکشادگی پرتوجہ دے تودنیابھرکی سیاح ان علاقوںکارخ کرینگے جس سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگاچترال،دیر،کمراٹ،مالم جبہ،کالام ،کاغان،ناران جیسے پسماندہ علاقے ترقی کرینگے،ان میںبسنے والے افرادکی محرومیوںکاازالہ ہوگا،ان کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم ہونگے،ان خیالات کااظہارانہوںنے چترال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کیطرف سے منعقدہ انوسمنٹ کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سیکرٹری معدنیات ظہرالاسلام،ٹی ڈی اے پی،مقامی افسران،چھوٹے تاجراوردیگرمعززین نے بھی شرکت کی،اپنے تین روزہ مصروف ترین دورہ چترال کے موقع پرحاجی غلام علی نے چترال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی نومنتخب کابینہ سے حلف بھی لیا،انہوںنے مطالبہ کیاکہ صوبائی اوروفاقی حکومت فوری طورپرچترال کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوںکی امدادکرے،انہیں دوبارہ اپنے پائوںپرکھڑاہونے اورکاروبارشروع کرنے کیلئے آسان شرائط پرقرضہ اورٹیکنیکل ایجوکیشن کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے،بعدازاںانہوںنے ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولاناعبدالشکور،،سرتاج خان،صدرچترال چیمبرفضل الہیٰ ،ریاض خٹک اورڈسٹرکٹ ممبرزکے ہمراہ چترال کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے دفتر کاافتتاح کیا، نجی شعبہ کے ایک میگاواٹ بجلی گھر،چترال ہسپتال کابھی دورہ کیا،ہسپتال میں انہوںنے مریضوںکی عیادت اوران کی جلدصحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی،کلاش میں ہنرمندخواتین اورمردوںکیطرف سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :