نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک نواز شریف کسی کیس میں پیش نہیں ہونگے،احسن اقبال
عوامی مرکز میں آتشزدگی سے سی پیک کا ریکارڈ محفوظ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 13 ستمبر 2017 23:15
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ جب تک نظر ثانی اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا وزیرعاظم عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
نظر ثانی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عدالتوں میں بھی پیش ہونگے اور نیب کے تمام کیسز کا بھی سامنا کریں گے۔ پرویز مشرف ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں وہ سیاستدان ہیں ان کے لئے رعایت کی گنجائش بنتی ۔ اگر نواز شریف عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو مشرف کیوں نہیں۔ بے نظیر قتل کیس میں مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا کہا گیا ہے مگر میرے پاس جائیداد ضبطی سے متعلق کوئی چیز نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو آج خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے یہ سب مشرف کی مرہون منت ہے ۔ کیوں کہ وہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں لائے اور لال مسجد پر حملے کے بعد خودکش دھماکوں میں اضافہ ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی مرکز میں آگ کی انکوائری رپورٹ ایک دو روز میں سامنے آ جائے گی مگر آگ سے سی پیک کا کوئی ریکارڈ نہیں جلا۔ سی پیک کا سارا ریکارڈ پلاننگ کمیشن کے پاس موجود ہے۔ لوگ منظوری اور احتیاطی تدبیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پلازے بنا لیتے ہیں جس کے لئے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ رول اینڈ ریگولیشن پر خصوصی توجہ دیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.