جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے ،

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ، صحافیوں کے حقوق اور انکے تحفظ کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، میڈیا مخالف بل کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزاء دی جائے گی ، میڈیا ورکرز کو قانون کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے ، صحافیوں کے تحفظ کے لیے وفاق کی سطح پر جرنلسٹ ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل تیاری کے حتمی مراحل میں ہے ، حکومت صحافیوں کے ساتھ ساتھ دیگر میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ،انفارمیشن سروس اکیڈیمی میں صحافتی تربیتی کورسز کا انعقاد کیاجائے گا، عوام کے ووٹ کی جب تک عزت نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں ، پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کا انعقاد ملک میں امن وامان کے قیام کا عملی کا ثبوت ہے، راولپنڈی شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے،وزیر اعلی پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 23:25

جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے ،صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت پر حملے کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ، صحافیوں کے حقوق اور انکے تحفظ کی بات کرنے والی حکومت کبھی بھی صحافت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، میڈیا مخالف بل کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزاء دی جائے گی ، میڈیا ورکرز کو قانون کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے ، صحافیوں کے تحفظ کے لیے وفاق کی سطح پر جرنلسٹ ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن بل تیاری کے حتمی مراحل میں ہے ، حکومت صحافیوں کے ساتھ ساتھ دیگر میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ،انفارمیشن سروس اکیڈیمی میں صحافتی تربیتی کورسز کا انعقاد کیاجائے گا، عوام کے ووٹ کی جب تک عزت نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں ، پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کا انعقاد ملک میں امن وامان کے قیام کا عملی کا ثبوت ہے، راولپنڈی شہر کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتا ہے،وزیر اعلی پنجاب صوبے کے عوام کے حقوق کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ راولپنڈی پریس کلب میرا گھر ہے ،جب تک پاکستان کے شہری کے ووٹ کی عزت نہیں ہو گی پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ،ویج بورڈ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کا حق ہے ،سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اس پر بہت کام کیا اس کا خود اعلان چاہتے تھے ،ویج ایوارڈ آپ کا حق ہے جو آپ کو ملے گا ،صحافت جمہوریت کے تحفظ کی ضامن ہے ،پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جہاں سکیورٹی فورسز ،پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کردار ادا کیا وہیں اس میں صحافیوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیاہے ، میڈیا اور میڈیا ورکرز کا تحفظ پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کے ساتھ ساتھ دیگر میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ،انفارمیشن سروس اکیڈیمی میں صحافتی تربیتی کورسز کا انعقاد کیاجائے گا ،حکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں کی تعریف بھی کی جانی چاہیے ،ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ عوام کے حقوق جڑے ہیں ،وزیر اعلی پنجاب میں محمد شہباز شریف نے صوبے کی ترقی کے لیے مثالی اقدامات کیے ،پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف پوری دنیا کر رہی ہے ،پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد پاکستان میں امن کی واپسی کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے بل سے پہلی مرتبہ پاکستان کے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیا گیا ہے۔ یہ بل گڈگورننس اور شفافیت کو یقینی بنائے گا کیونکہ پاکستان کا ہر شہری اب معلومات حاصل کر سکتا ہے۔