وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے معلومات تک رسائی کا بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا
بل سے سرکاری شعبے کے محکموں اور اداروں میں احتساب،گڈگورننس اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،مجوزہ قانون کے تحت سرکاری ادارے پاکستانی عوام کے سامنے جواب دہ ہوجائیں گے کیونکہ وہ اپنی درخواست کے دس دن کے اندر اندر مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں گے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹیوں کے 29 سے زائد اجلاسوں میں مکمل بحث کے بعد بل کے مسودے کو حتمی شکل دے کر ایوان میں پیش کیا گیا ، ارکان پارلیمان کو بل کے ایک ایک لفظ پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ یہ بل ہر سیاسی جماعت کے منشور کا حصہ ہے وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا معلومات تک رسائی کے بل پیش کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اظہارخیال
بدھ 13 ستمبر 2017 23:25
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے حق کا قانون اس حوالے سے خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب اسمبلی میں متعارف کرائے گئے قوانین سے بہت بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کے نفاذ کے چھ ماہ کے اندر تمام محکموں کو اپنا ریکارڈ اپنی متعلقہ ویب سائٹ پر رکھنا ہو گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دیگر قوانین کے بر عکس اس بل کے اندر تمام مطلوبہ قواعد و ضوابط بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ انفارمیشن افسران اور انفارمیشن کمیشن فوری طور پر کام شروع کر سکیں۔ انہوں نے مسودہ کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی، چیئر مین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن، براڈکاسٹنگ اور قومی ورثہ کامل علی آغا، فرحت اللہ بابر، زاہد حامد، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید کی کاوشوں کو سراہا۔ بل کی دوسری خواندگی جاری تھی جب پیپلزپارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ بل کی ہر ایک شق پر بحث کی اجازت دی جائے ۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اس کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے کورم کی کمی کی وجہ سے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.