دو لاکھ کی لاٹری جیتنے والے نے پھر سے وہی نمبر لیا اور پھر ایک لاکھ ڈالر جیت لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 ستمبر 2017 23:56

دو لاکھ کی لاٹری جیتنے والے  نے  پھر سے وہی نمبر لیا اور پھر ایک لاکھ ..

ایک امریکی  شخص نے 2 لاکھ  ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد دوسری لاٹری میں پھر سے وہی نمبر لیا اور اس بار 1 لاکھ جیت لیے۔
مارک رائے  نےپچھلے سال لاٹری میں اپنی فیملی  کے لوگوں کی سالگرہ کی تاریخ سے 7 نمبر وں پر مشتمل لاٹری ٹکٹ خریدا، جس سے ان کا دو لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔مارک نے اس سال بھی ایسا ہی کیا اور اس بار انہوں نے 1 لاکھ ڈالر جیت لیے۔

(جاری ہے)


مارک کا کہنا ہے کہ یہ نمبر میرے لیے خاص ہیں۔ یہ میری فیملی کی سالگرہ کے نمبر ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ قرعہ اندازی والے دن وہ جاگے تو انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ آج کے دن اُن کے ساتھ اچھا ہوگا۔
مارک کا کہنا ہے کہ اس ایک لاکھ ڈالر سے وہ سیر پر جائیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان کے بنک اکاؤنٹ میں رقم ہے۔ اُن کے پاس اچھی نوکری ہے، اس کے لیے  وہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :