لیسکو اہلکار11 ہزار وولٹ لائن سے چھو جانے سے جھلس کر جاں بحق

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:17

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) لیسکو اہلکار 11 ہزار وولٹ لائن سے چھو جانے سے جھلس کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن پھول نگر کا اہلکار لائن مین ٹو 35سالہ عبدالقیوم وزیر پورپولیس چوکی سے ملحقہ گائوں حاصل پور میں لائنیں چیک کرکے فالٹ ڈھونڈرہاتھا کہ اچانک 11 ہزار کے وی لائن سے چھونے سے اسے آگ لگ گئی جس سے جھلس کر پول کے اوپر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :