الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا،

کیس کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی بلال یاسین نے گزشتہ سماعت کے بعد انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی‘ بلال یاسین کے وکیل

جمعرات 14 ستمبر 2017 11:40

الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے کا حکم دیدیا‘ بلال یاسین کے وکیل نے بتایا کہ بلال یاسین نے گزشتہ سماعت کے بعد انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی‘ کیس کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں بلال یاسین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی۔ بلال یاسین کے وکیل نے کہا کہ بلال یاسین نے گزشتہ سماعت کے بعد انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی۔