پاکستان، امریکا اور افغانستان کا خطے سے داعش کے خاتمے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

اطلاعات کے تبادلے سے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے سے متعلق کوششوں کو مربوط بنانا ہوگا،تینوںکا داعش کے خاتمے کے عزم کا اظہار آئی ایس پی آر

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:16

پاکستان، امریکا اور افغانستان کا خطے سے داعش کے خاتمے اور  دہشتگردی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان، امریکا اور افغانستان نے خطے سے داعش کے خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،اطلاعات کے تبادلے کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون بڑھانے سے متعلق کوششوں کو مربوط بنانا ہوگا،تینوں ملکوں میں داعش کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں پاکستان ،افغانستان ،امریکہ سہہ فریقی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

چھ رکنی پاکستان وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل ساحر شماد نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی تاہم داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ اجلاس بھی ہوا جس میں سرحد پار فائرنگ، انسداد دہشت گردی اور دونوں ممالک کا اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن اور قیدیوں کے تبادلے پر غور بھی کیا گیا۔