عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران 228509 مسافروں نے ٹرین کے ذریعے سفر کیا، وزارت ریلوے

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران 228509 مسافروں نے ٹرین کے ذریعے سفر کرکے پاکستان ریلوے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو وزارت ریلوے کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ گزشتہ سال ایک لاکھ 96ہزار 796مسافروں نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ سال کی نسبت اس سال عید کے موقع پر 48.54 ملین روپے اضافی آمدنی ہوئی۔

واضح رہے کہ اس عید کے موقع پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 25فیصد رعائت دی تھی۔ اس رعایت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں نے ایک شہر سے دوسرے شہر کو جانے کیلئے پاکستان ریلوے کی سروس کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد پاکستان ریلوے مسافروں کو ایکپریس ٹرین کا تحفہ بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :