مالی سال 2017 میں مختلف اکائونٹس ہولڈرز سے کاٹی گئی زکواة سے حاصل شدہ کل رقم 3653.316 ملین روپے ہے، وزارت مذہبی امور

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) وزارت مذہبی امور وبین المذاہبی ہم آہنگی کی طرف سے قومی اسمبلی کو دیئے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2017 میں مختلف اکائونٹس ہولڈرز سے کاٹی گئی زکواة سے حاصل شدہ کل رقم 3653.316 ملین روپے ہے جس اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع کرا دیا گیا ہے ۔ مجوزہ رقم کا استعمال مشترکہ مفادات کونسل کے منظور شدہ فارمولے کے تحت عمل میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت ہذا کے تحت اپنے ملازمین کی استعداد اور کار میں اضافے کے لئے کوئی ٹریننگ انسٹیٹوشن اکیڈمی کام میں نہیں کر دی جس کے سبب ملازمین ‘ ملازمین کو عملہ ڈویژن کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے ۔ رکن اسمبلی ثریا اصغر اور ڈاکٹر نگہت شکیل خان سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکام کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزارت کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے لئے کوئی ادارہ یا اکیڈمی کام نہیں کر رہی جبکہ رمضان 2017 میں کٹوتی کردہ زکواة کی کل رقم 3653.316 ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :