انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی آپریشن کے نامور انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی آپریشن کے نامور انسپکٹر توفیق زاہد کے قتل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیاہے۔جمعرات کوکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو انسپکٹر توفیق ذاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کراچی آپریشن کے معروف پولیس افسر توفیق زاہد قتل کے مقدمے میں عدالت کے سامنے بیان ریکارڈکرادیا۔ گواہ نے دوران بیان سیاسی جماعت کے کارکن ملزمان ریحان الدین اور ذیشان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ گواہ نے بیان دیا کہ عدالت میں موجود ملزموں نے ہی انسپکٹر زاہد توفیق کو قتل کیاتھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو جامعہ کراچی سے گرفتار کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :