ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لئے سروے مکمل کر لیا گیا

جمعرات 14 ستمبر 2017 17:00

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) کلر سیداں کے نواحی علاقے ٹکال میں پل اور رجام رابطہ سڑک کے لئے سروے مکمل کر لیا گیا دونوں منصوبوں پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ٹکال سے موتی مسجد جانے والی سڑک پر پل کو مسلم لیگ ن کے مرحوم رہنما چوہدری امانت حسین کے نام سے منسوب کیا جائے گا، پل پر ایک کروڑ کی لاگت آئے گی جس سے ٹکال شرقی اور غربی آپس میں مل جائیں گے اور لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائیگا۔

رجام زیریں سے رجام بالا رابطہ سڑک پر ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ،وائس چیئرمین نمبردار عزیز احمد،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چیف مہربان خان،چوہدری امتیاز حسین،ماسٹر راجہ ساجد حسین ،چوہدری تضارب حسین،صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ محمود الحسن نے دونوں منصوبو ں کی منظوری پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :