عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم ہونے تک الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کاروائی نہیں کر سکتا،ڈاکٹر بابر اعوان

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم ہونے تک الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کاروائی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میںان لوگون کی غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہون جو سمجھتے ہیں عمران خان بھی نااہل ہو جائیںگے، الیکشن کمیشن الیکٹورل ریفارمز کا حصہ ہے اور الیکٹورل ریفارمز کے مطابق الیکشن کمشن کوآئندہ سال سے توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

تاحال موجودہ قانون الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم ہونے تک الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کاروائی نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمشن کا اصل کام صاف و شفاف انتخابات کرانا ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی نظام کو مزید بہتر سے بہتربنانا چاہتے ہیں ۔