سینیٹر تاج محمد آفرید ی کی ٹیسکو چیف سے واپڈا ہائوس پشاور میں ملاقات

ذکاء اللہ گنڈہ پورہ نے ملاگوری ماربل فیکٹریوں کے بجلی کنکشنز بحال کرنیکے احکامات جاری کردیئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:36

ملاگوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ملاگوری ،ْ ماربل فیکٹریوں کو بجلی بحال کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر الحاج تاج محمد آفرید ی نے ٹیسکو چیف ذکاء اللہ گنڈہ پورہ کے ساتھ واپڈا ہائوس پشاور میں بجلی کی بحالی کے حوالے سے ملاقات کی۔جس میں حاجی آیاز میر ، ملک نواز میر ملاگوری، الحاج عبدالواحد آفریدی وغیرہ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسکو چیف نے 250ملاگوری ماربل فیکٹریوں کو بجلی کے کنکشنز بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔یاد رہے کہ ملاگوری ماربل فیکٹریوں کو 16ماہ بعد بجلی بحال کر دی گئی ہیں جس سے 7000سے زائد مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملے گے۔ بجلی کی بحالی پر ملک فضل مولا، ملک اورنگزیب، کفایت اللہ عرف خان ملاگوری، ملک ہمایون، عبدالمجید ، حاجی نظر جان ، غلاف شاہ ، نور وزیر ملاگوری نے ملاگوری ماربل فیکٹریوں کو بجلی کی بحالی پر ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی اور سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :