چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی کی اجمل خان وزیر کی اہلیہ کیلئے فاتحہ خوانی

جمعرات 14 ستمبر 2017 19:43

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے چیف آرگنائزر اجمل خان وزیر کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر امتیاز رانجھا، فاران احمد خان اور ضیغم گوندل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :