سی ایم ایچ لاہور میں دانتوں سے متعلق خصوصی سنٹر کا افتتاح

سنٹر میں دانتوں کا علاج اور چہرے کی سرجری اور کٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج کیا جائے گا،سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر معروف طبی ماہرین کی زیر نگرانی کام کرے گا ،آئی ایس پی آر

جمعرات 14 ستمبر 2017 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) سی ایم ایچ لاہور میں دانتوں سے متعلق خصوصی سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ،سنٹر میں دانتوں کا علاج اور چہرے کی سرجری اور کٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج کیا جائے گا،سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر معروف طبی ماہرین کی زیر نگرانی کام کرے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سی ایم ایچ لاہور میں دانتوں سے متعلق خصوصی سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے ،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سنٹر کا افتتاح کیا ۔

سنٹر میں دانتوں کا علاج اور چہرے کی سرجری اور کٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج کیا جائے گا ۔ سنٹر میں انڈور اور آئوٹ ڈور مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔ سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر معروف طبی ماہرین کی زیر نگرانی کام کرے گا ۔ …