Live Updates

مشاہد اللہ خان نے عمران خان کو ریلو کٹوں کا سردار قرار دیدیا

عمران خان کو اپنے اردگرد ریلوکٹے نظر نہیں آتے،عمران خان سمجھتے ہیں قانون صرف دوسروں کے لیے ہے،ان کے لیے نہیں ،وہ قانون سے بھاگتے ہیں،اوربھاگتا وہی ہے جو بزدل ہوتاہے،اور غیر قانونی کام کرتا ہے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے کیسز ثابت شدہ ہیں کسی لیڈر کو کوکین سمیت کوئی نشہ نہیں کرنا چاہیے،پاکستان میں سازش کے تحت کرکٹ کو بند کیا گیا تھا،کرکٹ کی واپسی خوش آئندہے اس سے عوام کو خوشی ملی ہے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 ستمبر 2017 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے عمران خان کو ریلو کٹوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنے اردگرد ریلوکٹے نظر نہیں آتے،عمران خان سمجھتے ہیں قانون صرف دوسروں کے لیے ہے،ان کے لیے نہیں ،وہ قانون سے بھاگتے ہیں،اوربھاگتا وہی ہے جو بزدل ہوتاہے،اور غیر قانونی کام کرتا ہے عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے کیسز ثابت شدہ ہیں کسی لیڈر کو کوکین سمیت کوئی نشہ نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان میں سازش کے تحت کرکٹ کو بند کیا گیا تھا،کرکٹ کی واپسی خوش آئندہے اس سے عوام کو خوشی ملی ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ قانون صرف دوسروں کے لیے ہے ان کے لیے نہیں۔

(جاری ہے)

وہ کسی قانون کا احترام نہیں کرتے ۔ وہ قانون کی زد میں آچکے ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان خود قانون کے سامنے پیش نہیں ہوتے دوسروں کو کہتے ہیں کہ پیش ہوں۔

وہ قانون سے بھاگتے ہیں اور بھاگتا وہ ہی ہے جو بزدل ہوتا ہے اور غیر قانونی کام کرتاہے۔ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیکیسزز ثابت شدہ ہیں ۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی آمد خوش آئندہ ہے۔ پاکستان میں ایک سازش کے تحت کرکٹ کو بند کیا گیا تھا۔ کرکٹ کی واپسی سے عوام کو خوشی ملی ہے۔ مزید کرکٹ بھی پاکستان آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اردگرد ریلو کٹے نظر نہیں آتے۔ وہ اپنے ریلوکٹوں کے سردار ہیں۔ ہم انتظامیہ سے بھی کہیں گے کہ تعلیمی اداروں میں منشات فراہم کرنے والوں سے آہنی ہاتوں سے نمٹا جائے۔ انھوں نے کہا کہ چائنہ کا شہر اورڈس پہلے صحرا تھا۔ چائنہ کی موجودہ قیادت نے چھ سالوں میں 90کروڑ پودے وہاں لگائے ہیں۔اب وہ ایک بڑا شہر بن چکا ہے۔اس سے چائنہ نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات