سابقہ دور حکومت میں میرٹ، تعلیم، پولیس کلچر کا بیڑہ غرق کیا گیا،

پی ٹی آئی تبدیلی کے نعرے پر آئی تھی اور تبدیلی لیکر آئی ہے پشاور کا میٹروبس کا منصوبہ لاہور واسلام آباد سے بہتر ہوگا، لوکل گورنمنٹ کو 80 ارب روپے دے رہے ہیں ،صحت کارڈ اب تک 14لاکھ افراد کو دئیے ،دسمبر تک مزید10 لاکھ افراد کو فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 14 ستمبر 2017 20:01

سابقہ دور حکومت میں میرٹ، تعلیم، پولیس کلچر کا بیڑہ غرق کیا گیا،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں میرٹ، تعلیم، پولیس کلچر کا بیڑہ غرق کیا گیا، پی ٹی آئی تبدیلی کے نعرے پر آئی تھی اور تبدیلی لیکر آئی ہے پشاور کا میٹروبس کا منصوبہ لاہور اور اسلام آباد سے بہتر ہوگا،لوکل گورنمنٹ کو 80 ارب روپے دے رہے ہیں ،صحت کارڈ اب تک 14لاکھ افراد کو دئیے ،دسمبر تک مزید10 لاکھ افراد کو فراہم کریں گے ۔

وہ بروز جمعرات ڈسٹرکٹ اسمبلی کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔پشاور کے ڈسٹرکٹ اسمبلی میں ہتھ ریڑھی بانوں میں بچت بازار کی دکانیں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممبران ڈسٹرکٹ و تحصیل پشاور نے شرکت کی- مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخواہ تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے پاس ہولڈر میں دکانوں کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ سابقہ دور حکومت میں میرٹ، تعلیم، پولیس کلچر کا بیڑہ غرق کیا گیا لیکن پی ٹی آئی نے اپنے تبدیلی کے دعوے کو حقیقت بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو 80 ارب روپے دے رہے ہیں جبکہ صحت کارڈ اب تک 14لاکھ افراد کو دئیے جاچکے ہیں جبکہ دسمبر تک 10 لاکھ افراد کو مزید دینگی- پرویز خٹک نے پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تجاوزات کے خلاف ممبران اسمبلی پر زور دیا اور کہہ دیا کہ وہ اب خود شہر کا دورہ کرینگے جبکہ رپڈ بس منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع ہو جائیگا- انہوں نے کہا پشاور کا میٹروبس کا منصوبہ لاہور اور اسلام آباد سے بہتر ہوگا، صوبے بھر میں اربوں روپے سے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا۔ قبل ازیں وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے پردہ باغ کے قریب ہتھ ریڑھی بانوں کی دکانوں کا افتتاح کیا یہ دکانیں ماہانہ ایک ہزار روپے بچت بازار کے نام سے ہتھ ریڑھی مالکان کو دی گئی ہیں۔