چکوال، سپیشل ٹیم کے شہر بھر میں عدم دستیابی آلات آتش کشی و غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ کے خلاف چھاپے

جمعرات 14 ستمبر 2017 19:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) سول ڈیفنس چکوال کی سپیشل ٹیم کے شہر بھر میں عدم دستیابی آلات آتش کشی و غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ کے خلاف چھاپہ مارکارروائی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس چکوال کی ٹیم مس مہک اسحا ق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔

سول ڈیفنس چکوال کی خصوصی ٹیم نے مس مہک اسحاق کی سربراہی میں چکوال شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

جن میں نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ، تاج محل سویٹس اینڈ بیکرز ہسپتال روڈ، ڈاکٹر مسعود جراح کلینک محلہ گلشیرخان، میٹرو شوز نزد پنجاب بینک، ریحان آٹوزہنڈا شاپ پنڈی روڈ، پاکستان کارپٹ اینڈ کرٹنز پنڈی روڈ، حسن کارپٹ پنڈی روڈ، بلال کارپٹ پنڈی روڈ، چکوال کارپٹ تحصیل چوک اور بینک آف پنجاب ڈسٹرکٹ کمپلیکس برانچ شامل ہیں۔ ان تمام کے خلاف استغاثہ مرتب کیا گیا جو کہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے جائیں گے جس پر بھاری جرمانہ، چھ ماہ قید یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :