بی آئی ایس پی کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنا ہے، ماروی میمن

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنا ہے، سروے ٹیموں کے سوشل موبلائزر اور سپروائزری سٹاف سمیت تمام لوگ اپنا کام ایمانداری سے سرانجام دیں، اگر کسی کی کوتاہی سامنے آئی تو کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی، تمام ٹیموں میں لوکل سٹاف کو شامل کیا جائے اور ضلع بھر کے تمام علاقے مکمل ہونے چاہئیں، ٹیمیں تمام علاقوں میں گھر گھر جا کر سروے کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم سبکون کے آفس میں سپروائزری سٹاف اور سوشل موبلائزرز سے پلاننگ منیجمنٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سبکون اور بی آئی ایس پی کے مقامی افسران اور نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن کو سروے کے حوالہ سے تفصیلات اور درپیش مشکلات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن نے مقامی عملہ کو ہدایت کی کہ سروے ٹیموں میں خواتین کو بھی شامل کیا جائے جو گھروں کے اندر جا کر درست ڈیٹا حاصل کریں تاکہ سروے کے جامع اور بہتر نتائج سامنے آئیں۔

متعلقہ عنوان :