محکمہ آبپاشی لاڑکانہ میں کرپشن کا سیلاب، ملازمین کا احتجاج، دھرنا،جلوس،نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:39

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) محکمہ آبپاشی لاڑکانہ میں کرپشن کا سیلاب، ملازمین کا احتجاج، دھرنا،جلوس،نوٹس لینے کا مطالبہ۔ رپورٹ کے مطابق آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونینز فیڈریشن کی جانب سے میاں عبدالرحیم، گدا حسین میرانی،شعیب، فقیر مظہر، اصغر چانڈیو، رستم ببر، علی نواز اور دیگر کی رہنمائی میں چیف انجنیئر اور ایگزیکٹو انجنیئر کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے جمعرات کے دن ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے جلوس نکالنے کے بعد دھرنا دیا۔

ان کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے اور وہ فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی لاڑکانہ کے عملداروں نے ڈسٹنیز، شاخوں اور واہوں کی ایم اینڈ آر، ڈی سلٹنگ، لائیٹنگ، ارتھ ورک اور ریگیولرٹرز کے کاموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے، جس کیلئے لوئر اسٹاف کہیں بھی کدھر بھی گواہی اور شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہی؛ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی لاڑکانہ ریجن میں کم سے کم 36,00,00,000 روپے کی کرپشن ہوئی ہے، سلیکن تحقیقات اور تفتیش کرنے والے تمام ادارے خاموش ہیں، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے معدبانہ اپیل کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کو احکامات صادر فرمائیں کہ محکمہ آبپاشی لاڑکانہ ریجن میں کی گئی کروڑوں کی بدعنوانی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے اور حکومت کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے، اس کے ساتھ ملازمین کو سن اور فوتی کوٹہ سمیت جائز حقوق دیئے جائیں، وگرنہ دادو میں ہونے والے جلسے کے دواران وہ دھرنا دیکر راستے بلاک کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :