جنوبی وزیرستان ، دہشت گردوں کی بارودی سرنگوں سے 70 سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں معذور ہوچکے ہیں، غازی شاہ فیصل محسود

حکومت بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور شہید و زخمی افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کریں، مشترکہ جرگہ سے خطاب

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:40

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائے جانے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے اب تک 70 سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں معذور ہوچکے ہیں۔حکومت بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور شھید و زخمی افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کریں۔پولیٹیکل کمپانڈ جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے مشترکہ جرگہ سے عمائدین اور دیگر مقررین کا خطاب۔

زرائع کے مطابق فاٹا کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کے محسود اقوام کے سرکردہ عمائدین ،تاجروں طلبا راہنماں اور سیاسی و سماجی اشخاص کا گرینڈ جرگہ پولیٹیکل کمپانڈ ٹانک میں منعقد ہوا ۔جرگہ سے غازی شاہ فیصل محسود، رفعت اللہ محسود ، پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ راہنما ملک ضابت علی محسود ، اور دیگر مقررین کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دشت گردوں نے ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھائی تھی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے اپریشن راہ نجات کے بعد اب لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی شروع ہوئی۔تو مختلف علاقوں کو جانے والے متاثرین بارودی سرنگوں سے ٹھکرا کر اپنی پیاری زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔یا عمر بھر کے لئے معزور ہوجاتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ اب تک 70 سے زائد افراد جس میں مرد ،خواتین اور بچے شامل ہیں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے شھید ہوئے ہیں۔

اور درجنوں کی تعداد میں معذور ہاچکے ہیں۔مقررین کا کہناتھا کہ اب بھی علاقے میں بارودی سرنگیں کافی تعداد میں موجود ہیں۔جس کی وجہ سے متاثرین میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں شھید او ر زخمی ہونے والے افراد کو ابھی تک کوئی معاوضہ بھی نہیں دیاگیا ہے۔ مقررین نے ارمی چیف جنرل قمر باجوہ ،کورکمانڈر پشاور اور گورنر صوبہ خیبرپختون خواہ سے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان میں بچھائے جانے والے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات شروع کئے جائیں۔اور بارودی سرنگوں میں شھید اور معذور ہونے والے افراد کو معاوضہ دینے کے لئے اقدمات کئے جائیں۔