راولپنڈی،سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ بورڈ چکلالہ کاچھاپہ

کھانوں میں مضر صحت مصالحے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مری روڈ پر واقع لاثانیہ ہوٹل کے منیجرز کو 3سال قید اور2لاکھ روپے جرما نہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ بورڈ چکلالہ ظفر حسن نقوی نے مریڑ چوک کے قریب مری روڈ پر واقع لاثانیہ ہوٹل کے منیجر کوکھانوں میں مضر صحت مصالحے استعمال کرنے کا الزام ثابت ہونے پر3سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے اور چکلالہ کینٹ بورڈ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدائیت کی ہے کہ وہ خوشذائقہ اور خوشنما کھانوں کی آڑ میںشہریوں کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف کاروئیاں تیز کریں اور ملاوٹ مافیا کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے ،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈنے لاثانیہ ہوٹل سے کھانوں میں استعمال ہونے والے مصالحوں اور دیگر اشیا کے نمونے لے کر لیبارٹری تجزیئے کے لئے بھجوائے تھے جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد مصالحوں میں ملاوٹ ثابت ہو گئی جس پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہوٹل کے منیجر الطاف کو3سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

متعلقہ عنوان :