محرم الحرام، راول ڈویژن حساس علاقہ قرار

آئی ایس پی آر سے مکمل رابطے میں ہیں اور آئی ایس پی آر کی فائنڈنگ پر روابط تیز کر دیئے ہیں ، بہرام خان مندوخیل ایام عاشور کے حوالے سکیورٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے صادق آباد میں پولیس فائرنگ سے شہری کی المناک موت کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ملوث ہونے کی صورت میں اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی کار چوری کی وارداتوں میں مطلوب2رکنی گینگ گرفتار کر کے چوری شدہ10کاریں برآمد کر لی ہیں ،ایس پی راول ڈویژن

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) ایس پی راول ڈویژن بہرام خان مندوخیل نے راول ڈویژن کو ایک حساس علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے آئی ایس پی آر سے مکمل رابطے میں ہیں اور آئی ایس پی آر کی فائنڈنگ پر روابط تیز کر دیئے ہیں ایام عاشور کے حوالے سکیورٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے صادق آباد میں پولیس فائرنگ سے شہری کی المناک موت کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ملوث ہونے کی صورت میں اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی کار چوری کی وارداتوں میں مطلوب2رکنی گینگ گرفتار کر کے چوری شدہ10کاریں برآمد کر لی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پرڈی ایس پی وارث خان سرکل ضیغم عباس اور ایس ایچ او وارث خان چوہدری ریاض بھی موجود تھے ایس پی راول نے کہا کہ شہر میںکار چوری کے خاتمے کے لیے اینٹی کار لفٹنگ سیل کو متحرک کیا گیا اورہر تھانہ کو کار چوری روکنے کے لیے ٹاسک دیا گیاوارث خان پولیس نے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل کے تعاون سے کار چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کے ملزمان اسداور ادریس ساکنان گائوں مرزا ضلع اٹک کو گرفتار کر کے 10 گاڑیاں برآمد کر لی ہیںجن میں سی4گاڑیاں تھانہ رتہ امرال ،2تھانہ حسن ابدال، ،1ریس کورس اور2گاڑیاں تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے چوری کی گئی تھیں اس موقع پر ایس پی راول نے 4مالکان کو ان کی چوری شدہ گاڑیوں کی چابیاں بھی حوالے کیں آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راول ڈویژن کا علاقہ ایک حساس ترین علاقہ ہے جہاں سے شہر کا مرکزی جلوس نہ صرف برآمد ہوتا ہے بلکہ اختتام بھی ادھر ہی ہوتا ہے تاہم جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کے لئے پلان مرتب کیا جا رہا ہے آئی ایس پی آر کی حالیہ بریفنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے بعد پولیس نے روابط بڑھا دیئے ہیں اور امن و امان کے حوالے سے دیگر اداروں سے بھی رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں دیگر اضلاع سے بھی پولیس نفری منگوائی جائے گی۔