وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائولنگ کوچ مقرر ، صدر علی نقوی نے کیپ پہنچائی ، شرٹ بھی پیش

ایک اچھی ٹیم بنانے کیلئے کام کروں گا اور نیاٹیلنٹ پورے ملک سے اکٹھا کیا جائے گا ‘ سابق کپتان قومی ٹیم

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:51

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو بائولنگ کوچ مقرر ہونے پر اسلام یونائیٹڈ کے صدر علی نقوی نے کیپ پہنائی اور شرٹ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقاریونس نے کہاکہ ایک اچھی ٹیم بنانے کیلئے کام کروں گا اور نیاٹیلنٹ پورے ملک سے اکٹھا کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ سپاٹ فکسنگ روکنے کیلئے میرا کافی تجربہ ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دوںگا اور ان پر نظر بھی رکھوں گا ۔ اس موقع پر مصباح الحق نے کہاکہ وقار یونس کو ٹیم میں ویلکم کرتا ہوں اور اتنے بڑے نام کا کھلاڑیوں کوبہت فائدہ ہوگا ۔انہوںنے اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال اندازہ کروںگا کے کتنا کھیل سکتا ہوں اور جب تک فٹ ہو ںکھیلتا رہوں گا ۔

متعلقہ عنوان :