دو روز کے دوران 2نئے پاور ٹرانسفارمرز اور کپیسٹر پینل لگا دئیے گئے‘واجد علی کاظمی

بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے پیشِ نظر لیسکو کے مثبت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘چیف ایگزیکٹو لیسکو

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو میں چیف ایگزیکٹوسید واجدعلی کاظمی کی سربراہی میں سسٹم کی بہتری اور مظبوطی کے پیشِ نظر مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔لیسکو کے ترسیلی نظام میں اصطلاحات کے پیشِ نظر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہیں اور اس ضمن میں نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر ، اپ گریڈیشن اور ذیادہ استعداد کار رکھنے والے پاور ٹرانسفارمرز کو بھی سسٹم میں بتدریج شامل کیا جا رہا ہے۔

جس کے نتیجے میں سسٹم میں بہتری آ رہی ہے ۔اس حوالے سے گزشتہ دو روز کے دوران 2ذیادہ استعداد کار کے حامل پاور ٹرانسفارمرزسسٹم میں شامل کیئے گئے ہیں جبکہ مختلف گرڈ اسٹیشنز پر کپیسٹر پینلز بھی لگائے گئے ہیں ۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 132Kvشاہ کوٹ اور 132Kvگرین ویو گرڈ اسٹیشنز پر 40MVAکے 2نئے پاور ٹرانسفارمر ز نصب کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے باعث مانہ والہ ، پاون ، شاہ کوٹ سٹی ، اور اس سے ملحقہ گائوں ، کوٹ پنڈی داس، قلعہ سلطان شاہ ، شیخوپورہ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی نہ صرف لوڈ پروفائل بہتر ہو گی بلکہ بجلی کا ترسیلی نظام بھی مظبوط ہو گا ۔اس سے قبل ان دونوں گرڈ اسٹیشنز پر 20/26کی استعداد کار کے حامل پاور ٹرانسفارمر ز کام کر رہے تھے ۔اس کے ساتھ ساتھ دو مزید گرڈ اسٹیشنز پر کپیسٹر پینل بھی لگائے گئے ہیں ۔

132Kvنیو غازی اور 132Kvجوہر ٹائون میںلگنے والے ان کپیسٹرز پینلز کے باعث گلدشت ٹائون ، الطاف کالونی ، برقی کالونی ، جوہر ٹائون ، ابدالین ، کینال ویو ، ٹھوکر نیاز بیگ اورPCSIRکے علاقوں کی نہ صرف لوڈ پروفائل بہتر ہو سکے گی بلکہ ان کپیسٹروں کی وجہ سے لائن لاسز میں بھی کمی واقع ہو گی ۔لیسکو کے ترسیلی نظام کی مظبوطی کے لیئے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کے ساتھ ساتھ موجودہ سسٹم کو ہر طرح کی موسم میں برقرار رکھنے کے لیئے بھی لیسکو کا عملہ پوری طرح چوکس ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز آنے والی آندھی اور بارش کے باوجود بھی لاہور سٹی میں بجلی کی سپلائی 100%بحال رہی ۔

یہی وجہ ہے کہ لاہور قذافی سٹیڈیم میں جاری آذادی کپ کرکٹ سیریز کا انعقاد بھی کامیابی سے جاری ہے ۔جبکہ لاہور کے گردونواح کے چند ایک علاقوں میں بجلی سے متعلق چند شکایات درج ہوئیں جن پر فی الفور کام کیا گیا اور بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :