پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس کی پشاور اور بنوں سرکلز کے علاقوں میں کارروائی

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر شبیراحمد کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ڈائریکٹرسرویلینس طاہرمعین کی سرکردگی میں بنوں سرکل کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران ڈی آئی خان رورل سب ڈویژن کے علاقوں میں دوران چیکنگ ایک آئس فیکٹری بنام بلال آئس فیکٹری پکڑی گئی جس میں 1,37000 یونٹس پنڈنگ تھے۔

(جاری ہے)

فوری طورپر یہ پنڈنگ یونٹس بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور ذمہ دار پسکواہلکاروں کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسی طرح پسکوسرویلنس ٹیموں نے پشاورسرکل کے کئی علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران آبدرہ روڈ پر ایک گیسٹ ہاؤس کا میٹر سلوپایا گیا,ریگی ماڈل ٹاؤن میں ایک سرکاری ادارے کا تھری فیز ڈائریکٹ میٹرپکڑا گیا․داودزئی سب ڈویژن کے علاقوں میں 169 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں پنڈنگ یونٹس بھی پکڑے گئی․اسی طرح کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 9 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

متعلقہ عنوان :