سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیرومرمت کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے،ڈی ای اونوشہرہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:31

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ فیاض حسین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیلا ب سے متاثرہ اور دیگر خستہ حال سکولوں کی تعمیر ومرمت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز میں کہا کہ گزشتہ روزنجی ٹی وی چینل پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون محلہ ملاحان اکوڑہ خٹک کی عمارت خستہ حال ہونے کے متعلق نشر ہونے والے پروگرام کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون محلہ ملاحان اکوڑہ خٹک 2010کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ ہواتھا ۔

جوکہ صوبائی حکومت کی سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی) سکیم میں یہ اس وجہ سے شامل نہیں ہوا تھا کہ یو ایس ایڈ نے اسے سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کی پروگرام میںشامل کیاہے اوراس کی تعمیر نو کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس کے لئے سپروائزری کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی جاچکی ہے ۔ اوراگلے ہفتے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ڈی آر آر سی اجلاس میں اس کی باقاعدہ منظوری دینگے ۔

جس کے لئے PDMA\PARRSA نے باقاعدہ درخواست بھی بھیج دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ اسی مہینے اس کو ٹینڈر کیا جائے گا ۔ پریس ریلز میں یہ بھی انھوں نے کہا ہے کہ 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر نو کا سلسلہ یو ایس ایڈ کے تعاون سی( PDMA\PARRSA)نے شروع کیا ہے ۔ جس میں ضلع نوشہرہ میںپہلے مرحلے میں آٹھ مردانہ جی پی ایس بابی قدیم ،جی پی ایس کندی تازہ دین ،جی پی ایس شہاب خیل زیارت کاکاصاحب ، جی پی ایس نمبر 1 میشک ،جی پی ایس نمبر 1کو ترپال ،جی پی ایس شیرین کوٹھے ،جی پی ایس تورڈھیر اور جی ایچ ایس ایس اکبر پورہ اوردو زنانہ سکولوں میں جی جی پی ایس پشتون گڑھی اور جی جی پی ایس مروبہ نظامپور شامل ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے جس کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے ۔دوسرے مرحلے میں جی پی ایس نمبر 1اکوڑہ خٹک (محلہ ملاحان )جی پی ایس ہوائی ،جی پی ایس خان جان کلے ، جی پی ایس تو ہاغریب پورہ ،جی پی ایس نمبر 1جڑوبہ ،جی پی ایس زخی قبرستان ، جی ایچ ایس پشتون گڑھی ، اور جی جی پی ایس امانکوٹ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :