راحیل شریف میرے استاد رہ چکے ہیں: کیپٹن صفدر

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 ستمبر 2017 21:53

راحیل شریف میرے استاد رہ چکے ہیں: کیپٹن صفدر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ راحیل شریف میرے استاد رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ان کے استاد رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ انفنٹری اسکول میں راحیل شریف ان کے استاد تھے۔ راحیل شریف نے انہیں 8 ماہ تک تربیت فراہم کی تھی۔ کیپٹن صفدر نے اس حوالے سے مزید کیا انکشافات کیے ہیں، ملاحظہ کیجیے: