شاہد آفریدی اور یونس خان پی سی بی کے رویئے سے نالاں، قومی ایوارڈ کی تقریب میں شریک نہ ہوئے

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:00

شاہد آفریدی اور یونس خان پی سی بی کے رویئے سے نالاں، قومی ایوارڈ کی ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-14 ستمبر-2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے سے یونس خان اور شاہد خان آفریدی نالاں ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جس میں پی سی بی کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کی ایوارڈز دیئے گئے جس پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پی سی بی کی جناب سے پیغام دیا گیا کہ اگر آج نہیں آو گے تو کل فیرویل نہیں ملےگا جس پر شاہد آفریدی اور یونس خان نے کرکٹ کی قومی ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا اور موقف اختیار کیا کہ پی سی بی کو اپنے کھلاڑیوں کو مدعو کرنے اور عزت دینے کا طریقہ نہیں آتا۔