کینٹ بورڈ وارڈ نمبر3 حبیب الله کالونی کی سڑک تعمیر نہیں ہو سکی،مکینوں کا پانی بھی بند

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:42

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کینٹ بورڈ وارڈ نمبر3 حبیب الله کالونی کی سڑک تعمیر نہیں ہو سکی۔ گلی کے مکینوں کا والوو مین نے پانی بھی بند کر دیا۔ مکینوں کی جانب سے سی ای او کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی دی جانے والے درخواست پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وارڈ نمبر تین سے ملحقہ سڑک کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے سی ای او کو دی جانے والی درخواست میں سڑک کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور سڑک کا نام دینے کی درخواست دی گئی، درخواست کا حوالہ نمبر30217 ہے۔

متعدد مرتبہ یاد دہانیوں کے باجود تاحال نوٹس نہیں لیا گیا۔ مکینوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر تین کو پانی کی فراہمی پر مامور کینٹ بورڈ کے والوو مین نے پانی بھی بند کر رکھا ہے۔ مکینوں نے نوتعینات خاتون سی ای او سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ واضح رہے کہ وارڈ نمبر3 سے منتخب ہونے والے کینٹ بورڈ کے وائس چیئرمین عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :