روس کی فوجی مشقیں کسی کے خلاف نہیں ہیں، روسی وزرتِ دفاع

جمعہ 15 ستمبر 2017 13:03

روس کی فوجی مشقیں کسی کے خلاف نہیں ہیں، روسی وزرتِ دفاع
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بیلا روس کے ساتھ شروع کی جانے والی بڑی فوجی مشقیں جارحانہ نہیں بلکہ دفاعی نوعیت کی ہیں اور یہ کسی بھی ملک یااتحاد کے خلاف نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق روس اپنے اتحادی ملک بیلاروس کے ساتھ مل کر یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر انتہائی بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر چکا ہے۔ ان مشقوں پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور کئی یورپی ممالک، خاص طور پر بالٹک ریاستوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان مشقوں کو زاپاد 2017 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فوجی مشقیں 20 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ زمینی مشقوں کے ساتھ ساتھ بحیرہ بالٹک میں جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :