نائیجیریا میں بارشوں کے بعد سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ، لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 13:14

نائیجیریا میں بارشوں کے بعد سیلاب سے کم از کم 50 افراد  ہلاک ، لاکھوں ..
نیامے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) نائیجیریا میں تین مہینوں کی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے جمعہ کو عالمی میڈیا نے اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالہ سے بتا یا کہ سیلاب سے دارلحکومت نیامے بری طرح متاثر ہواہے ،مردائی اور زیندر کے وسطی جنوبی علاقے اور مغربی علاقہ تیلابری بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے دارالحکومت نیامے میں 21 افراد ہلاک ہوئے ۔ سیلاب سے ملک بھر میں 47 افراد زخمی جبکہ 117600 افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ آخری اطلاعات کے مطابق دریائے نائیجر میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور متعلقہ علاقوں میں2012 جیسے اس سیلاب کا خدشہ ہے جس میں اس وقت درجنوں افراد ہلاک اور5 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :