این اے 120 کا ضمنی انتخاب (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے جیتنے کی پیشگوئی

نواز شریف کے ستارے ایک سال تک گردش میں رہیں گی ‘ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان

جمعہ 15 ستمبر 2017 15:23

این اے 120 کا ضمنی انتخاب (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے جیتنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز جیت جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق نواز شریف کے ستارے آئندہ ایک سال سخت گردش میں رہیں گی جن کی اہلیہ ایم این اے منتخب ہو کر وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی ۔

پروفیسر فضل کریم خان کی تازہ ترین پیشگوئیوں کے مطابق کشمیر آزاد ہو کر خود مختار ریاست بن جائے گا ، پاکستان ، چین ،ترکی ، ایران اور روس ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ستاروں کی چال کے مطابق آنے والا وقت عمران خان اور شیخ رشید کے لئے نہایت نیک شگون ہے ، وہ سیاسی میدان میں مزید کامیابی سمیٹیں گے ۔