اتفاق رائے سے شریعہ اپیلٹ بینچ کاقیام خوش آئندہ ہے،علماء کرام اور مشائح عظام نے مجھ پر اعتماد کیا ور اللہ کا شکر ہے کہ یہ اہم قانون سازی اتفا ق رائے ہوگئی جس پر میں وزیر اعظم فاروق حیدرا ورکمیٹی کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ سب نے اس میں تعاون کیا ،ہائی کورٹ ا ورسپریم کورٹ میں شریعہ اپیلٹ بینج کا قیام اورعالم ججز کا اضافہ اہم پیش رفت ہے

کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل اور ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا اسمبلی اجلاس سے خطاب

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل اور ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اتفاق رائے سے شریعہ اپیلٹ بینچ کاقیام خوش آئندہ ہے،علماء کرام اور مشائح عظام نے مجھ پر اعتماد کیا ور اللہ کا شکر ہے کہ یہ اہم قانون سازی اتفا ق رائے ہوگئی جس پر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرا ورکمیٹی کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ سب نے اس میں تعاون کیا ،ہائی کورٹ ا ورسپریم کورٹ میں شریعہ اپیلٹ بینج کا قیام اورعالم ججز کا اضافہ اہم پیش رفت ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے قانون سازاسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اس اسلامی قانون سازی سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی مثبت پیغام جائے گا،جو اسلام اور آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،اور پاکستان جو اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا اس کے لیے بھی پیغام ہے اور ایسی لابیز جو پاکستان کو سکولربنانے پر تلی ہوئی ہیں ان کے لیے بھی پیغام ہے کہ یہ ملک دین کے لیے حاصل کیا گیاہے ،اس قانون سازی سے دینی نظریاتی سطح پر کام کرنے والوں کو تقویت ملے گی،انھوںنے کہاکہ قانون پہلے بھی موجود ہیں اور قانون سازی ہوتی رہتی ہے اصل کام یہ ہے کہ ان قوانین پر عمل درآمد کروایا جائے، عدل اجتماعی ہو مظلوم لوگوں کو انصاف ملے ،غریبوں کی داد رسی ہو،انصاف بغیر رشوت اور سفارش سے ملے،یہ خطہ اسلامی ماڈل ریاست بنے،خلفاء راشدہ کی طرز حکمرانی کی مثال قائم ہو،اللہ کے دیے ہوئے چارٹر کے مطابق کام کیا جائے جس طرح اللہ نے کہاکہ جب وہ کسی کواقتداردیتا ہے تو وہ نماز قائم کرتے ہیں نظام زکواة قائم کرتے ہیں،نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں،اسلامی معاشرے کاقیام عمل میں لائے ہیں مظلوم کی دادرسی کرتے ہیں،ہمارا دین ہم سے یہ تقاضاکرتا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں اداکریں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی ممبرقانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے توجہ دلاہونوٹس پر گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیر پابند ہے کہ وہ سود کا خاتمہ کرے،اسلامی معاشی نظام قائم کرے،چند دن قبل محکمہ اوقاف کی طرف سے یہ اشتہار کے جو بینگ زیادہ سود دے گا اس میںدربار کو اکاونٹ کھولا جائے گا یہ باعت تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :