ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

اس وقت گڑھی دوپٹہ کی 60 فیصد آبادی کو پانی کی سہولت میسر ہے ‘جہاں پر پانی کی سہولت میسر نہیں حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری طارق فاروق کا ممبراسمبلی محترمہ فائزہ امتیاز کے سوال کاجواب

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز روز ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں ممبراسمبلی محترمہ فائزہ امتیاز کے ایک سوال کے جواب میں وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ اس وقت گڑھی دوپٹہ کی 60% آبادی کو پانی کی سہولت میسر ہے اور جہاں پر پانی کی سہولت میسر نہیں حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ کی ساری آبادی کو پانی ہر دوسرے دن کی بنیاد پر سپلائی کیا جا رہا ہے اور اس میںمزید بہتری لائی جائے گی تاکہ لوگوں کو پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

طارق فاروق نے کہا کہ علاوہ ازیں واٹر سپلائی سکیم سے لوگوں کو پانی کی فراہمی کے لئے پی سی ون مرتب شدہ ہے چونکہ متذکرہ سکیم اے ڈی پی میں شامل نہ ہے شامل ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گا۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین اور وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف کی رخصت کی درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں۔