مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری

یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ داخل ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔گزشتہ روز88 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 88 یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ادھر قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اگست میں 3 ہزار 647 صہیونیوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے، ان میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے 20 پولیس کے 14 اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :