پاکستانی سائیکلسٹس ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) ناروے روانہ ہوں گے

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستانی سائیکلسٹس ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) ہفتے کو ناروے روانہ ہوں گے۔ میگا چیمپئن شپ (کل) اتوار سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے جمعہ کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں ارسلان انجم اور اویس خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ہمارے سائیکلسٹس نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی رینکنگ کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 ستمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 108 ممالک کے سائیکلسٹس اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :