یوکرائن کا رشین فیڈریشن سے ایٹم سی گوز کو رہا کر نے کا مطالبہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) یوکرائن نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ کریملن میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اس کے خلاف سیاسی اور سفارتی دبائو بڑھائے تاکہ جار ح ریاست کو عالمی قانون کے دائرے میں لایا جاسکے۔

(جاری ہے)

یوکرائن کے سفارتخانہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رشین فیڈریشن ایٹم سی گوز کو رہا کرے اور کریمین تاتاریوں کے خلاف حملے روکے جبکہ مقبوضہ کریمیا کی خودمختاری بحال کرے اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے سفارتخانہ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ ایٹم سی گوز کو 8سال سے پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :