امریکی صدر کی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید

ایران نے جوہری معاہدے کی روح کو پامال کیا، ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، سابق صدر براک اوباما کے دور میں اگر کوئی بد ترین سمجھوتہ ہوا ہے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام کا سمجھوتہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ ،طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران نے عالمی برادری کے ساتھ کیے عالمی معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں اگر کوئی بد ترین سمجھوتہ ہوا ہے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام کا سمجھوتہ ہے۔

ایران نے عالمی دبا کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایران پر عاید پابندیوں میں نرمی کے معاملے میں مزید توسیع کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھیذر ناورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابندیوں میں معمولی نرمی کی ہے۔ یہ نرمی ایران کے مجموعی طرز عمل اور پالیسی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔