کویت ، پچھلے 8 ماہ میں 22,000 غیر ملکیوں کو جلا وطن کیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 ستمبر 2017 16:30

کویت ، پچھلے 8 ماہ میں 22,000 غیر ملکیوں کو جلا وطن کیا گیا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2017ء) مقامی ذرائع کی ایک رپورٹ کے مطابق کویت حکومت نے پچھلے آٹھ ماہ میں اگست تک 22،000 غیر ملکی افراد کو مختلف وجوہات کی بناء پر خارج کیا ہے ۔ جو کہ مزدوری کے قوانین ، مختلف جرائم میں ملوث پایا جانا او سنجیدہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تھے۔ جلا وطن ہونے والوں میں بہت سے عرب سے تعلق رکھنے والے امریکی اور برطانوی شہری شامل تھے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تھی اور 4000 سے زائد یونیورسٹی گریجویٹ بھی شامل تھے۔ ان میں سے8 ہزار لوگوں کو صحت مند نہ ہونے کی وجہ سے جلا وطن کیا گیا جن کی اکثریت ہیپاٹائٹس کا شکار تھی اور 10 لوگ ایڈز کے مرض میں مبتلا تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلا وطن ہونے والوں میں بھارتی کمیونٹی سب سے زیادہ 24 فیصد جبکہ مصری شہری 23 فی صد، فلپائنز 14 فی صد، ایتھوپینز13 فی صد، سری لنکن 7 فی صد اور بنگلہ دیشی 6 فی صد  شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :