فاٹا سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا وہاں کے لوگوں کے وسیع ترمفاد میں ہوگا،نواز شریف پاکستان کا لیڈر ہے اور عوام اسکے ساتھ ہیں ،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری روایات پر عمل کرنا چاہیے،عوام کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے،وفاقی سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کی پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) وفاقی سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ فاٹا سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا وہاں کے لوگوں کے وسیع ترمفاد میں ہوگا،نواز شریف پاکستان کا لیڈر ہے اور عوام اسکے ساتھ ہیں ،پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری روایات پر عمل کرنا چاہیے،عوام کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کا لیڈر ہے اور عوام اس کے ساتھ ہیں۔ عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سے متعلق فیصلہ فاٹا کے لوگوں کے وسیع ترمفاد میں ہوگا۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے۔ دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہواہے۔ اس کا کریڈٹ حکومت اور افواج کو جاتا ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری روایات پر عمل کرناچاہیے۔ عوام کی رائے کا احترام کیا جاناچاہیے۔