Live Updates

مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے ،عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کو مضبوط کرنا ازبس ضروری چکاہے،بیرسٹر سلطان چوہدری

نواز شریف نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی جسکی وجہ سے اب تذلیل ہو رہی ہے ،پی ٹی آئی کشمیر کو مضبوط و منظم کرناضروری ہو گیا ہے، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:21

نارتھ ہمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کو مضبوط کرنا ازبس ضروری چکاہے۔کیونکہ نواز شریف نے کشمیریوں کے خون سے غداری کی جسکی وجہ سے اب تذلیل ہو رہی ہے ،پی ٹی آئی کشمیر کو مضبوط و منظم کرناضروری ہو گیا ہے۔

ہم نے برطانیہ کے پچاس سے زیادہ شہروں میں پی ٹی آئی کشمیر کی برانچز قائم کی اور باقی شاخوں کا بھی جلد افتتاح کر دیا جائے گا اور انکی تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں نارتھ ہمپٹن میں پی ٹی آئی کشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن فیض حمید فیضی کی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران،تمام شاخوں کے صدور اور عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس موقع پر پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کشمیر کی ممبرشپ تیزی سے مکمل کریں اور پارٹی فنڈز بنک کے ذریعے جمع کرائیں تاکہ تمام مالی معاملات میں شفافیت کا عنصر قائم رہے اوراسکاآڈٹ ہر تین ماہ بعد کراکے اسکی تفصیلی تمام برانچز کو بھیجی جائے گی اور یہ تمام فنڈنگ عمران خان کو دی جائے گی تاکہ پی ٹی آئی جب پاکستان کے انتخابات میں حصہ لے گی تو اسمیں ہمارا بھی حصہ شامل ہواور آئندہ انتخابات میں کشمیری عمران خان کی کامیابی کے لئے بھرپور جہدوجہد کریں گے۔

اسی طرح 23 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی اعظم /وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر کشمیری زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اس مظاہرے میں میں خود بھی شریک ہونگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات