ایوان بالا اجلاس: صدر کے خطاب اور عوامی اہمیت کے ایشو پر بحث

حکومت خیرپور انڈسٹریل کو گیس سپلائی یقینی بنائے تاکہ اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کا آئوٹ پٹ عوام اور ملک کو مل سکے ، سینیٹر مرتضی وہاب کا حکومت سے مطالبہ 15 ستمبر بین الاقوامی ڈیموکریسی ڈے ہے،جمہوریت سے آج تک کی تمام قربانیوں کوخراج تحسین کرتا ہوں، فرحت اللہ بابر صدرکے خطاب میں کہیں یہ عنصر موجود نہیں تھا وہ فیڈریشن کی نمائندگی کررہے ہیں ، تقریر کو ایک پارٹی کارکن کی تقریر لگ رہی تھی ہمارے ملک میں اس وقت وسائل کے انبار ہیں اس وقت ملکی معیشت ڈی ریل ہوچکی ہے فاٹا ریفارم پر ملک ، عوام اور اس ایوان کے ارکان کا وقت ضائع ہوا ہے، سینیٹر رحمان ملک گارڈ فادر کی نظر ثانی اپیل کا مسترد ہونا بدعنوانوں پر ایک اور عدالتی تصدیق ہے عدالت نے نواز شریف کو ایک بار پھر بتادیا ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا تھا، سینیٹر نیئر حسین بخاری

جمعہ 15 ستمبر 2017 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے ایشو پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مرتضی وہاب نے خیرپور انڈسٹری زون کو گیس سپلائی کی عدم سپلائی توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت خیرپور انڈسٹریل کو گیس سپلائی یقینی بنائے تاکہ اربوں روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے اس منصوبے کا آئوٹ پٹ عوام اور ملک کو مل سکے ان کا کہنا تھا کہ خیرپور انڈسٹریل زون میں گیس سپلائی کے سبب انڈسٹریل زون تقریباً بند ہوچکا ہے زون میں موجود تقریباً تمام صنعتیں بند ہوچکی ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ اس انڈسٹریل زون کو بچانے کیلئے گیس کی سپلائی کی بحالی وقت کی ضرورت ہے جبکہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ 15 ستمبر بین الاقوامی ڈیموکریسی ڈے ہے پاکستان میں جمہوریت کو مختلف ادوار میں مختلف حادثات پیش آئے اب ایک دنیا خطرناج رحجان جمہوریت کا گلہ گھونپنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتی ہے اداروں کا اختیارات سے تجاوز کسی بھی جمہوری قوت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جمہوریت سے آج تک کی تمام قربانیوں کوخراج تحسین کرتا ہوں عوامی اہمیت کے ایشو پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فاٹا میں ڈاکٹر ووآئوٹ بارڈرز کے نام سے کام کرنے والی تنظیم کو فاٹا سے بے دخل کردیا گیا ہے حکومت اس معاملے پر غور کرنے کی درخواست ہے اگر فاٹا میں ڈاکٹر اور کچھ الزامات ہیں تو ان کو عدالتوں میں لایا جائے مگر انہیں کام سے روکنا وہاں کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے صدر کے خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کاکہنا تھا کہ صدر مملکت کے خطاب میں کہیں یہ عنصر موجود نہیں تھا کہ وہ فیڈریشن کی نمائندگی کررہے ہیں ان کی تقریر کو ایک پارٹی کارکن کی تقریر لگ رہی تھی ہمارے ملک میں اس وقت وسائل کے انبار ہیں اس وقت ملکی معیشت ڈی ریل ہوچکی ہے فاٹا ریفارم پر ملک ، عوام اور اس ایوان کے ارکان کا وقت ضائع ہوا ہے صدر مملکت کا عہدہ ایو رول ماڈل ہوتا ہے پارلیمنٹ ، سینٹ نیشنل اسمبلی کیلئے گائیڈ لائن مو جود ہیں دنیا بھر میں ہائوس کی سفارشات حرف آخر تھوڑی ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے فاٹا کے اراکین کے گلے شکوے جائز ہیں صدر مملکت کی پارلیمنٹ سے باہر کی باتیں مشترکہ ایوان میں تقریر سے زیادہ اچھی اور اہم تھیں پارلیمنٹ سے باہر صدر مملکت کی باتوں کا آج کل بہت شوروغوغا ہے میری تجویز یہ ہے کہ پارلیمنٹ کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ دنیا میں ہماری جگ ہنسائی نہ ہوپاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گارڈ فادر کی نظر ثانی اپیل کا مسترد ہونا بدعنوانوں پر ایک اور عدالتی تصدیق ہے عدالت نے نواز شریف کو ایک بار پھر بتادیا ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا تھا انہوںنے کہا کہ گارڈ فادر کے وکلا سپریم کورٹ کے فیصلے کو غور سے پڑہیں تو پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا نواز شریف ناقابل تردید شواہد مواد اور ثبوتوں پر تاحیات نااہل ہوئے ہیں سید نیئر بخاری نے کہا کہ عدلیہ کو بدنام کرنے اور محاذارائی کرنے والوں نے اعلیٰ عدلیہ میں بھی نظر نظرثانی اپیل دائر کی عدالت نے شریف خاندان کو دفاع کے مواقع دیتے تھے قومی خزانے کی لوٹ مار ناجائز ذرائع آمدن انتخابی گوشواروں میں غلط بیانی جیسے جرائم ثابت ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی تحقیقات اور سپریم کورٹ سماعت کے دوران جواب کی بجائے سیاسی ڈرامے کئے گئے